نیویارک میں مبینہ دہشت گردی ‘ 6افراد ہلاک ‘ متعدد زخمی

696

نیویارک ( مانیٹرنگ ڈیسک ) نیویارک میں راہ گیروں پر ٹرک چڑھانے اور فائرنگ کے واقعات میں6افراد ہلاک اورمتعددزخمی ہوگئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں واقعات مین ہٹن میں اسکول کے قریب بیک وقت پیش آئے ۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔پولیس دونوں واقعات کو دہشت گردی کی نظر سے دیکھ رہی ہے۔