سری لنکا نے میچ ہارکر بھی پاکستانیوں کے دل جیت لیے،ترجما ن جماعت اسلامی پنجاب

174

لاہور(وقائع نگار خصوصی) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کہاہے کہ سری لنکا کی ٹیم نے ہار کر بھی کروڑوں پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں۔پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے۔آنے والے دنوں میں مزید غیرملکی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی۔ساڑھے آٹھ برس بعد ملکی میدان آباد ہونے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے اچھاکھیل پیش کیا جس پر وہ مبارک باد کی مستحق ہے۔انہوں نے کہاکہ ٹیم مینجمنٹ اور پی سی بی کے تمام حکام کو مزید انٹرنیشنل ٹیموں اور ان کے بورڈزکے ساتھ رابطہ کرکے پاکستان میں کامیاب ٹورنامنٹس کے انعقاد اور مستقبل میں نئے دورہ جات کی پلاننگ کرنی چاہیے۔ عالمی ٹیموں کی آمد سے ثابت ہوگیا ہے کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے۔انہوں نے کہاکہ سری لنکا کے دورہ پاکستان پرپوری قوم اظہار تشکر کرتی ہے اور سری لنکا کے پاکستان میں بین الاقوامی کھیلوں کی بحالی میں مثبت کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔