بھارتی افواج کی جانب سے ریاستی دہشت گردی میں اضافہ

230

اسلام آباد :گزشتہ اکتوبر کےمہینےمیں بھارتی افواج کی جانب سے ریاستی دہشت گردی میں اضافے کے باعث مقوضہ کشمیر میں جعلی فوجی مقابلوں میں 20 زائد کشمیری شہید ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی پرتشدد کاروائیوں میں ایک خاتون بیوہ جبکہ ایک شیرخوار بچہ یتیم ہوگیا۔گزشتہ مہینے کے دوران قابض افواج کی جانب سے پیلٹ گنز اور زہریلی گیس کا بلا دریغ استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں 217 افراد بہت بری طرح زخمی ہوگئے۔

س دوران بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں پرامن احتجاج پر دھاوا بول دیا جس میں 308 عام شہریوں سمیت حریت رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا۔جن میں بڑی تعداد نوجوانوں کی ہے۔