سیاسی و مذہبی جماعتیں اپنے اشتہارات محفوظ مقام پر آویزاں کریں

150

لو دھراں(وقائع نگار خصوصی) تما م سیاسی و مذہبی جما عتیں اپنے تشہیر ی اشتہارات محفوظ مقا م پر آویزاں کریں ۔ غیر محفوط جگہ پر آویزاں کر نے سے مقدس اسمائے عظیم اورآیا ت کریمہ سمیت دیگر مقدس اوراق کی بے حر متی کا اندیشہ ہے ۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر تحریک تحفظ اوراق مقد سہ کے ضلعی چیئرمین رانا ظہو ر احمد ، ضلعی صدر حاجی محمد حیات، جنر ل سیکرٹری ڈاکٹر شاہد حسین مرزا اور سٹی صدر ملک نوید اقبال نے اپنے خیا لا ت کااظہارکر تے ہوئے کیا۔ انہو ں نے مزید کہا کہ دینی مذہبی پروگراما ت کا انعقاداشاعت دین کیلیے خو ش آئند ہے ۔ لیکن ان تما م پروگراموں کی تشہیر کیلیے سیا سی،مذہبی وسول سو سائٹی اور تاجر برادری کو تشہیر ی اشتہارات عین محفوظ جگہ پر آویزاں کر نے چاہئیں ۔ اکثر اوقات یہی تشہیر ی اشتہا رات گندی گلیوں، نالیوں کوڑاکرکٹ کے ڈھیروں پر نظر آتے ہیں جو کہ بحیثیت مسلما ن ہمارے لیے شدید تکلیف دہ اور گناہ کا سبب ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تما م تشہیر ی اشتہا رات آئند ہ ہر ممکن کو شش کی جا ئے کہ محفوظ جگہ پر آویزاں کیے جا ئیں۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد تحریک تحفظ اورا ق مقد سہ کا وفد مختلف ہو ٹل ما لکا ن ، فروٹ و سبزی منڈیوں کے دکا نداران اور قصاب حضرات سے ملا قات کرے گا اور اخبارات کی صورت میں مقدس اوراق کی بے حر متی سے آگا ہ کر کے عا م سادہ کا غذکا استعما ل کر نے کیلیے آگاہ کرے گا۔