بچوں کا سونے سے قبل موبائل پر گیم کھیلنا نقصان دہ

622

سائنسدانوں نے کہا ہے کہ بچوں کا سونے سے قبل موبائل پر ویڈیوگیم کھیلنا نقصان دہ ہے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی سائنسدانوں نے ایک طویل تحقیق کے بعد انکشاف کیا ہے کہ بچوں کو ویسے بھی وڈیو گیم اور موبائل فون گیمزسے دور رکھنا چاہئے لیکن اگر ایسا ممکن نہ ہو تو کم از کم سونے سے قبل انہیں ایسے موبائل فون کو ہاتھ بھی نہ لگانے دیا جائے کیونکہ سکرین سے نکلنے والی نیلی روشنی بچوں کو رات بھر پریشان رکھتی ہے اور بچے ہزارکوشش کے باوجود اچھی نیند سے محروم رہتے ہیں جس سے وہ نہ تو وقت پر صبح اٹھ پاتے ہیں اور نہ ہی سکول وغیرہ جاسکتے ہیں۔اگر وہ سکول چلے بھی گئے تو وہاں انکی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ بچے تھکن کی وجہ سے وہ جسمانی طور پر ہی کمزور نہیں ہوتے بلکہ دماغی طور پر بھی اچھی کارکردگی دکھانے سے قاصر رہتے ہیں۔