ایران جانیوالے15ہزار زائرین تفتان سرحد پر پھنس گئے

189

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان سے ایران جانیوالے15 ہزارسے زائد زائرین تفتان بارڈر پر پھنس گئے زائرین کو ایران جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے جس کی وجہ سے وہاں پر زائرین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے زائرین نے تفتان میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ اگر جانے کی اجازت نہیں دی گئی تو سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے ۔ دوسری جانب صوبائی حکومت نے مزید زائرین کو اجازت دینے سے صاف انکار کر دیا جس کے وجہ سے زائرین نے احتجاج شروع کر دیا۔ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے ترجمان طارق جعفری نے بتایا نے کہ حکومت جان بوجھ کر حالات خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہے اگر یہ صورتحال رہی تو کوئٹہ سمیت ملک بھر میں احتجاج کی کال دینگے جب تک زائرین کو ایران جانے کی اجازت نہیں دینگے اس وقت ہم احتجاج کرینگے اور ملک کو جام کرینگے ۔