راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان کے مطابق آج جماعت اسلامی پنجاب شمالی کے اضلاع جہلم، چکوال، راولپنڈی، اسلام آباد اور اٹک کے زونل، یونین کونسلز اور میونسپل کمیٹیوں کے نومنتخب امرا مرکز تحریک محنت واہ کینٹ میں منعقدہ ایک روزہ تربیت گاہ میں حلف اٹھا کر اپنی ذمے داریاں سنبھالیں گے۔ ترجمان کے مطابق تقریب کے مہمان خصوصی جماعت اسلامی پنجاب کے صوبائی امیر میاں مقصود احمد ہوں گے جبکہ اس موقع پر مرکزی نائب امرا راشد نسیم، ڈاکٹر فرید پراچہ سمیت دیگر رہنما بھی اپنے موضوعات پر خطاب کریں گے۔