پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کی کمر توڑنے کے مترادف ہے، عمیر فاروق

128

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی حلقہ پی پی 62 کے امیر حافظ عمیر فاروق، جنرل سیکرٹری رانا عدنان خان، راؤ محمد سرور، مولوی صادق علی، راؤ شیر افگن، میاں کاشف شہزاد اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بجلی کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کی کمر توڑنے کے مترادف ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ منظور نہیں، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا مطلب اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہے، حکومت فوری طور پر نوٹیفکیشن واپس لے۔ حکمران اپنی چوری اور عیاشی کو چھوڑنے کے بجائے عوام پر بوجھ ڈالتے ہیں اور ضرورت کی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہیں۔