مہم جو

226

حذیفہ عبداللہ
شہر سے دور درختوں میں گھرا کھیتوں کے درمیان ایک خوبصورت گائوں جو کہ فراز کا آبائی گائوں تھا جہاں فراز نے پیدائش سے لے کر ہوش سنبھالنے تک اپنا وقت گزارا یہاں کے راستوں اور علاقے کے جغرافیے سے وہ آشنا تھا اسے معلوم تھا کہ چند سو میل کے فاصلے پر دوسرے ملک کی سرحد شروع ہو جاتی ہے۔ فراز نے پرائمری تک تعلیم اسی گائوں میں رہتے ہوئے حاصل کی تھی مزید تعلیم کے لیے اسے اپنے گائوں سے دور جانا پڑا کیونکہ یہاں ہائی اسکول نہیں تھا اس کا قیام ہاسٹل میں تھا آج کل موسم گرما کی تعطیلات گزارنے اپنے گائوں آیا ہوا تھا۔ فراز ایک اچھا طالب علم تھا اور اپنی پڑھائی پر بھرپور توجہ دیا کرتا تھا لیکن مہم جوئی اس کی فطرت میں شامل تھی وہ اپنی اسی عادت کی وجہ سے مشکل سے مشکل کام اپنے ذمہ لے لیا کرتا تھا اور اپنے ہدف تک پہنچنے کی ممکنہ کوشش کرتا وہ جب ہاسٹل سے گھر کے لیے روانہ ہوا تو بہت سی کتابیں بھی اپنے ہمراہ لے آیا جو کہ مہمات کے حوالے سے تھیں تاکہ ان کتب کے مطالعے کے ذریعے وہ اپنے وقت کو بہتر انداز بھی گزار سکے اسے کھیل کود سے کوئی دلچسپی نہیں تھی اور فارغ بیٹھے رہنا بھی اس کی عادت نہ تھی۔
گرمیوں کی ایک دوپہر وہ مطالعے میں مصروف تھا کہ اس کی نظر کتاب کے ایک صفحے پر جم کر رہے گی جو کہ ایک نقشہ سا معلوم ہوتا تھا اس نے نقشہ پر غور کرنا شروع کیا۔ مختلف دائروں، آڑھی ترچھی لیکروں پر غور کیا اسے یہ علاقہ اپنے گائوں سے قریب کا علاقہ محسوس ہوا نقشے میں ایک غار میں مدفوں خزانے کی نشان دہی کی گئی تھی فراز کی مہم جوئی کی رگ پھڑکی فراز نے اپنے دو دوستوں اختر اور دانش کو فوراً موبائل سے رابطہ کیا جو کہ اس کے ساتھ شہر میں تعلیم حاصل کر رہے تھے تینوں ہاسٹل میں ساتھ ہی قیام پزیر تھے وہ بھی گرمیوں کی چھٹیوں میں اپنے گائوں آئے ہوئے تھے ان کا گائوں فراز کے گائوں کے قریب ہی تھا دونوں دوستوں نے اگلے دن فراز کے یہاں آنے کا وعدہ کیا۔ اختر اور دانش اگلے دن فراز کے گائوں پہنچ گئے فراز نے ان کے سامنے وہ نقشہ رکھا اور اپنا منصوبہ بتایا کچھ دیر گفتگو کے بعد تینوں دوست خزانے کی تلاش کے اس منصوبے پر متفق ہو گئے اور ان کے اندازے کے مطابق یہ کام زیادہ سے زیادہ دو دن کا ہے اور نقشہ کے مطابق فراز کے گائوں سے چند گھنٹوں کی مسافت ہے لہٰذا دو دن کی خوراک اور دیگر ضروریات اہتمام فراز کی ذمہ داری ٹھہری اختر اور دانش کو فراز کی مہم جوئی کی طبیعت سے واقفیت تھی لہٰذا وہ اپنے ساتھ کچھ سامان لے آئے تھے۔ پروگرام کے مطابق اگلے دن صبح سویرے وہ مہم پر روانہ ہو گئے مہم کا لیڈر فراز کو بنایا گیا۔
سفر کا آغاز ہوا۔ گرمیوں کے دن تیز دھوپ، چند گھنٹے ہی گزرے تھے کہ انہیں بھوک و پیاس نے ستانا شروع کیا تھکاوٹ کا احساس بھی ہونے لگا طے یہ پایا کہ کھانا کھا لیا جائے اور کچھ دیر آرام کرنے کے بعد پھر اپنے سفر کا آغاز کیا جائے۔
(جاری ہے)