فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی کے ضلعی امیر سردار ظفر حسین خان نے زون پی پی 71 کے زیر اہتمام پانچ روزہ فہم القرآن کلاس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے احکامات اور قرآن پاک کی تعلیمات سے روگردانی کی وجہ سے آج امت زوال کاشکار ہے۔ ہمارے تمام مسائل اورپریشانیوں کاحل قرآن پاک کی تعلیمات میں موجود ہے۔معاشرے میں قرآن پاک کے نظام کو نافذ کیے بنا امن وامان کاقیام ناممکن ہے۔ تقریب سے مدرس قرآن مولانا رحمت اللہ ارشد، زونل جنرل سیکرٹری میاں عطا الرحمن، رانا عدنان، چودھری عمر فاروق اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔