بینظیر بھٹو فٹبال ‘ جیکب آباد اور کوئٹہ کلب سیمی فائنل میں داخل 

1263
کراچی : بینظیربھٹو فٹبال ٹورنامنٹ میں شریک کوئٹہ کلب کی ٹیم کا میچ سے قبل لیاگیا گروپ فوٹو
کراچی : بینظیربھٹو فٹبال ٹورنامنٹ میں شریک کوئٹہ کلب کی ٹیم کا میچ سے قبل لیاگیا گروپ فوٹو

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) ڈسٹرکٹ فٹبا ل ایسوسی ایشن خیر پور کے زیر اہتمامِ، سندھ اسپورٹس یوتھ افیئزڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے ممتاز گراؤنڈ میں جاری آل سندھ بلوچستان بینظیر بھٹو فٹبال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں 2 کوارٹر فائنل کھیلے گئے پہلے کوارٹر فائنل میں غازی عباس جیکب آباد نے شاہ لطیف روہڑی کو 1-0سے جبکہ کوئٹہ کلب کوئٹہ نے ارشاد شہید سکھر کو بھی 1-0سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی ،غازی عباس جیکب آباد اور شاہ لطیف روہڑی کے درمیاں سنسنی خیز مقابلہ ہوا ، وقفے تک مقابلہ بغیر گول کے برابر ہوا کھیل کے دوسرے ہاف کے 70ویں منٹ میں شاہد نے میچ کا فیصلہ کن گول کے ذریعے غازی عباس جیکب آبادنے سیمی فائنل میں جگہ کنفرم کرلی ، آخری کواٹر فائنل میں کوئٹہ کلب کو ئٹہ اور شاہ لطیف روہڑی کے درمیان بھی مقابلہ کانٹے دار ہوا ، سلیمان نے 41ویں منٹ میں گول اسکور کرکے وقفے سے قبل کوئٹہ کی ٹیم کو ایک گول کی برتری دلائی، کھیل کے دوسرے ہاف میں شاہ لطیف کی ٹیم نے گول برابر کرنے کی کوششیں تیز کی لیکن کوئٹہ کی مضبوط ڈیفنڈر لائن کے سامنے بے بس نظر آئے اسی طرح ریفری کے فائنل وسل پر سلیمان کے گول کے بدولت کوئٹہ کی ٹیم نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ۔ ریفریز سید حیدر علی شاھ ، امجد علی مغل ،سلیم آرائین ، ارشاد علی شاہ میچ کمشنر عبدالحمید خان او رمیڈیا کواڈینئٹر اسحاق عثمان تھے ۔