حکمران اپنی حرکتوں سے باز رہیں

140

قومی اسمبلی میں جماعت اسلامی کی صرف چار نشستیں ہیں مگر ان کی کارکردگی سب سے بہتر ہے جس کے سب معترف ہیں۔ عقیدہ نبوت کے معاملے پر انہوں نے پھر ثابت کیا کہ وہ بیدار ہیں۔ حکومت اس قسم کی حرکتوں سے باز رہے، پاکستان ایک اسلامی ملک ہے جو اسلام کے نام پر قائم ہوا اور یہاں کے رہنے والے کوئی غیر اسلامی کام اس مملکت خداداد میں برداشت نہیں کریں گے۔ لہٰذا آئندہ اس قسم کی کوئی حرکت نہ کی جائے ورنہ نتائج کی ذمے داری ان پر ہوگی۔
اسماء رئیس، فیڈرل بی ایریا، کراچی