ٹی وی دھینگا مشتی اور  فحاشی کے لیے وقف ہوگیا

128

اِدھر ٹی وی کھولو اُدھر دھینگا مشتی، ادھم بازی، مسخرہ پن اور عریانیت شروع۔ کیا عورت، کیا مرد ہر ایک اپنے ہی معاشرے کو تباہ و برباد کرنے پر تلا ہوا ہے۔ شائستگی، رکھ رکھاؤ تو جیسے ناپید ہو کر رہ گئے ہیں۔ اغیار کی اندھی تقلید میں اپنی تہذیب بھول گئے ہیں، سوائے بے ہودہ و فحش اشتہارات اور لاحاصل موضوعات پر بحث کے کچھ نظر نہیں آتا۔ مارننگ شوز پر نظر پڑے تو لگتا ہے پڑوسی ملک کا چینل لگ گیا ہے، پروگرام اس قدر گلیمرائز کردیے گئے ہیں کہ ہر فرد اسی میں مست ہے۔ میری ذمے دار افراد سے درخواست ہے کہ میڈیا کے شعبے پر توجہ دی جائے

اُم حسن، حسین