پرائیویٹ اسکولوں کی فیسوں میں اضافہ کیوں؟

160

کراچی کے نجی اسکولوں کی انتظامیہ آئے دن فیسوں میں اضافہ کرتی رہتی ہے، مختلف اسکولوں کی ماہانہ فیس تین ہزار روپے سے پچاس ہزار روپے تک ہیں۔ اس کے ساتھ اسکول کی تعمیر، آئے دن کے فنکشن اور مختلف ایام کے دوران لباسوں کی تیاری وغیرہ پر خرچ ہونے والے اخراجات نے اس مہنگائی کے دور میں والدین کی کمر توڑ دی ہے۔ جن والدین کے دو یا تین بچے نجی اسکولوں میں زیر تعلیم ہیں وہ اپنے بچوں کو مزید تعلیم دلانے سے قاصر ہیں۔ حکام کو آگاہ کرنا چاہتی ہوں کہ وہ نجی اسکولوں کی فیسوں میں عوام کی استطاعت کے مطابق کمی کی جائے تا کہ اس دور میں تعلیم کے حصول کو قابل عمل بنایا جاسکے۔ آج کی نسل آئندہ ملک و قوم کی ترقی میں اپنے کردار کو بروئے کار لا کر خدمت خلق میں کارہائے نمایاں کرسکے۔
زوبیہ صدیقی، شعبہ ابلاغ عامہ، جامعہ کراچی