کراچی کو پاک کیا جائے!!

133

اس وقت روشنیوں کے شہر کراچی میں ہر طرف کچرے اور گندگی کے ڈھیر وبائی امراض پھیلانے میں بھرپور معاونت کررہے ہیں۔ گلشن اقبال کے علاقے میں موجود پارکوں کے باہر، سڑکوں کے کنارے اور مختلف مقامات پر بھی کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں لیکن کچرا اُٹھانے والا عملہ موجود نہیں ہے۔ ہماری بلدیہ کراچی کے ذمے داران سے اپیل ہے کہ خدارا کچرا اٹھانے والی گاڑیوں اور عملے کو متحرک کریں اور روزانہ ہر گلی اور کوچے سے کچرا اٹھا کر اس کو تلف کرنے کے احکامات صادر فرمائیں۔ اور مختلف اقسام کے پودے اور درخت لگائے جائیں، ’’صفائی نصف ایمان ہے‘‘۔ اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ ہمارے حکمرانوں کو پیارے نبیؐ کی سنت کو زندہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین
عائشہ بی، گلشن اقبال