نواز شریف اور عمران خان سے سوال

166

مجھے نواز شریف اور عمران خان سے ایک سوال کرنا ہے وہ یہ کہ آپ دونوں پاکستان کے مظلوم عوام کو زیادتی سے بچانے کے لیے جس طرح کم و بیش 5 سال سے برسرپیکار ہیں، سڑکوں پر وقت گزار رہے ہیں، نواز شریف صاحب عدالت کے فیصلے کے بعد جی ٹی روڈ پر ایک ریلی لے کر نکل آئے اور عوام کی عدالت سے انصاف مانگتے رہے، کیا آپ دونوں روہنگیا مسلمانوں کے لیے ایک دن کا احتجاج بھی نہیں کرسکتے۔ آپ کے لہجوں کی گھن گرج برما کے دہشت گردوں اور ظالموں کو کیوں نہیں للکارتی۔ آپ کے لمحے لمحے کی خبر دینے والے میڈیا روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار پر آپ کے دکھی چہروں کو کیوں فوکس نہیں کرتا۔ اور کچھ نہیں تو ان مظلوموں کو تسلی ہی دے دیں کہ ہم تمہارے بھائی ہیں جس نبیؐ کے تم اُمتی ہو ہم بھی اُسی کو ماننے والے ہیں۔
نرگس سلطان