نئی نسل پر رحم کریں

158

بچوں کو ہندی ترجمہ کے ساتھ جو کارٹون دکھائے جاتے ہیں ان کارٹون کو دیکھ کر ہمارے بچے کسی سلطان صلاح الدین ایوبی یا نورالدین زنگی یا محمد بن قاسم کو یاد کریں یا کسی اور کو۔ ہمارا معیار اتنا گر چکا ہے کہ ہم بچوں کو اپنی اسلامی فتوحات کے بارے میں بتانا شرمندگی محسوس کرتے ہیں۔ ذرا ضرور سوچیے پہلے بھی تو بچوں کے پروگرام آتے تھے، عبداللہ بیگ، قریش پور، ہمارے ہیروز کو سامنے لاتے تھے۔ ہم نے سب کو بھلا دیا انہیں دوبارہ سے یاد کریں اور ہمارے بچوں اور اس نئی نسل پر رحم کریں۔
انجم محمود