برما میں مسلمانوں کے  قتل کا سلسلہ جاری ہے

155

میانمر میں مسلمانوں کے قتل عام کا سلسلہ شروع کروادیا گیا، عزتیں برباد ہورہی ہیں، ان کی نسل کشی کی جارہی ہے، عالمی قوتیں اور ذرائع ابلاغ نے اپنی آنکھیں بند کررکھی ہیں، ہمارا وہ آزاد میڈیا جو کسی سیاسی شخصیت کو بخار آنے پر بھی بریکنگ نیوز چلاتا ہے برما کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر خاموش ہے، آج وہ بدترین ظلم کا شکار ہیں۔ کربناک اور المناک دور سے گزر رہے ہیں ہر طرف المیہ ہی المیہ ہے، شہادتیں ہیں، عصمت دری، قید و بند کی صعوبتیں ہیں، افسوس کہ عالم اسلام کے حکمران خاموش ہیں۔
شبانہ عبدالجبار، ناظم آباد