بجلی کے نرخوں میں اضافہ  واپس لیا جائے

126

کے الیکٹرک نے 20 سے 100 فی صد تک بجلی کے نرخوں میں اضافہ کیا ہے، اوپر سے لوڈشیڈنگ میں کمی کے بجائے اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔ اب ہم بل کے بوجھ تلے دبے جارہے ہیں، ہم بل بھریں یا گھر کے اخراجات پورے کریں۔ ہمارے بلوں میں ناجائز اضافہ کرکے ہماری مشکلات بڑھادی گئی ہیں۔ میں ارباب اختیار سے گزارش کرتی ہوں کہ بجلی کے اضافی نرخوں کو ختم کیا جائے تا کہ ہم سکون کا سانس لے سکیں۔
ثروت کاظم