شہزاد طلال کی گرفتاری‘ خام تیل کی قیمت بلند ترین سطح پر‘ ایشیائی مارکیٹوں پر منفی اثرات

478

ریاض/ سنگاپور (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی شہزادے طلال بن ولید کی گرفتاری کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بلندترین سطح پر آگئی ہیں۔تیل کی قیمتوں میں جولائی 2015 ء میں 56 ڈالر فی بیرل کا اضافی ریکارڈ کیا گیا تھا۔ جس کے بعد گزشتہ روز امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ میں خام تیل کی قیمت نے 62 ڈالر فی بیرل کی سطح کو چھوا ہے۔جس کے بعد آئندہ مہینوں میں قیمتیں مزید بڑھنے کے اشارے ملنے لگے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں جون 2017ء سے 40 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ادھر ایشیا کی بیشتر اسٹاک مارکیٹس میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو مندی رہی ۔ ایشیائی مارکیٹ میں سونے کے اسپاٹ نرخ 1,269.81ڈالر فی اونس رہے۔