نوازشریف خود کو بند گلی میں لے جارہے ہیں‘ ایس ایم ظفر

368

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) معروف ماہر قانون ایس ایم ظفر نے نوازشریف خود کوبند گلی میں لے جا رہے ہیں، جس کا نتیجہ کوئی دھماکا ہی دکھائی دیتا ہے۔وائس آف امریکا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدلیہ پر اس طرح کی تنقید کے بجائے نواز شریف کو اپنے خلاف قائم مقدمات پر قانونی جنگ لڑنی چاہیے۔انہیں اس حد تک دور جانے کی ضرورت مجھے دکھائی نہیں دیتی، لازم نہیں کہ اْن کے حالات ہمیشہ بگڑے رہیں۔ اْن کا کہنا تھا کہ اس طرح کے بیانات سے اختلافات بڑھیں گے، جس کے منفی اثرات ملک کی معیشت اور اداروں کے درمیان تعلقات پر بھی پڑیں گے۔