تلہ کنگ‘ بس کھائی میں گرگئی‘ 24مسافر جاں بحق‘ 20سے زائد زخمی

181

چکوال(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈسٹرکٹ چکوال میں تلہ گنگ کے قریب مسافر بس کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 24افراد جاں بحق اور 41سے زائد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق کوہاٹ سے رائے ونڈ جانے والی بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر ڈھوک پٹھان کے مقام پر پل سے کھائی میں جا گری۔ بس میں سوار افراد رائے ونڈ میں اجتماع کے لیے جارہے تھے ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق بس میں مجموعی طور پر77 افراد سوار تھے جبکہ41زخمیوں کو تلہ گنگ اسپتال میں طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا جہاں پر 12شدید زخمیوں کو راولپنڈی ریفر کردیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔