جماعت اسلامی بلوچستان کے سابق سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فضل الٰہی سپردخاک

418

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی بلوچستان کے سابق جنرل سیکرٹری ،سید مود و دی ، میاں طفیل محمداور قاضی حسین احمد کے دیرینہ رفیق ڈاکٹر فضل الٰہی کو کوئٹہ میں سپرد خاک کردیاگیا۔ ان کی نماز جنازہ تعمیر نوکالج میں جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے پڑھائی ۔نماز جنازہ میں پروفیسر فضل حق میر ،محمد آصف،قاری انورالحق حقانی،نسیم الرحمن خان،سینئر صحافی جلال نورزئی،مولاناعبدالکبیر شاکر ،سابق سینیٹر عبدالرحیم میر داد خیل،ڈاکٹر محمد اقبال،حاجی محمد سلطان ،قاضی محمد عارف ،حاجی عبدالقیم کاکڑ،ڈاکٹر اسد،سید رسول فہیم،عبدالخالق مندوخیل،عبدالحمید ،مولاداد کاکڑ،امان اللہ شادیزئی ،صابر پانیزئی ،ڈاکٹر محمد ابراہیم،حافظ نورعلی ،ڈاکٹر سلیم بلوچ،صدیق اللہ آغا اور حاجی گل محمد،جماعت اسلامی کے قائدین، کارکنوں،علما کرام، تاجروں ، اساتذہ کرام، مرحوم کے شاگردوں سمیت سیکڑوں سوگواروں نے شرکت کی ۔