قوم ملک لوٹنے والوں کا ووٹ کے ذیعے احتساب کرے گی، شمس الرحمن

157

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی کے ضلعی امیرشمس الرحمن سواتی نے کہا ہے کہ ن لیگ کے چیئرمین راجا ظفرالحق کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی تحقیقات کوسامنے لاکر وفاقی وزیرقانون زاہدحامدسمیت ختم نبوت قوانین میں ترامیم کرنے والے دیگرملوث عناصرکوفی الفوربرطرف کیا جائے، یہ کسی ایک مسلک یا گروہ نہیں بلکہ پورے پاکستان کے مسلمانوں کا مطالبہ ہے۔ اپنے بیان میں امیرضلع نے کہاکہ حکومت کی ہٹ دھرمی اورنااہلی کے باعث راولپنڈی واسلام آباد کے عوام شدید اذیت کا شکارہیں، پرامن احتجاج کے راستے میں کنٹینر، ریت کے ٹرکوں کی قطاریں کھڑی کرکے عباسی حکومت بدترین بدانتظامی اوربے حمیتی کا ثبوت دے رہی ہے، جان بوجھ کرحالات خراب کیے جارہے ہیں، تاکہ سیاسی شہید بناجاسکے لیکن قوم اللہ ورسولؐکے دشمنوں اور ملک لوٹنے والوں کو مزید برداشت نہیں کرے گی اور ووٹ کی پرچی کے ذریعے ان کا احتساب کرے گی ۔