فیصل آباد، جماعت اسلامی حلقہ پی پی 70 کے نئے ذمے داران کا تقرر 

173

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی حلقہ پی پی کے نومنتخب امیر رانا طٰحہٰ نے آئندہ سیشن 2017ء تا 2019ء کے لیے زونل شوریٰ ممبران کی مشاورت سے میاں عتیق الرحمن کو جنرل سیکرٹری، رانا نذیر سفری کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری، نائب امرا کے لیے ڈاکٹر محمد انور، الطاف حسین، میاں منیب الرحمن، ڈاکٹر عبدالعلیم کو مقرر کیا جبکہ شعبہ فنانس کے انچارچ الطاف حسین اور معاون فاروق بیگ کو مقرر کردیا جبکہ شعبہ تربیت کے لیے ڈاکٹر محمد انور اور ان کی معاونت کے لیے طارق سرور، فاروق بیگ اور احسان الٰہی کو مقرر کردیا۔