گزین مری سے تفتیش مکمل جیل منتقل کردیا گیا

169

کوئٹہ (این این آئی) بلوچ قوم پرست رہنما اور سابق وزیر داخلہ بلوچستان نوابزادہ گزین مری کو 2 مقدمات میں تفتیش مکمل ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ نوابزادہ گزین مری کے وکیل ارباب طاہر نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہ کی عدالت نے نوابزادہ گزین مری کو جسٹس نواز مری قتل کیس سمیت 2 کیسزمیں تفتیش مکمل ہونے پر ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ بھیجنے کے احکامات دیے۔