ایران عراق میں 7.4شدت کا زلزلہ8افراد اہلاک‘ سیکڑوں زخمی

414

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران عراق میں شدید زلزلہ‘ 8افراد ہلاک ‘ سیکڑوں زخمی ‘ زلزلے کی شدت 7.4ریکارڈ کی گئی‘ زلزلہ45کلو میٹر گہرائی میں آیا‘ایرانی حکام نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی‘ زلزلے کے جھٹکے ترکی‘ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات میں بھی محسوس کیے گئے ہلاکتوں کا خدشہ ‘ 8گاؤں متاثر ہوئے ہیں تہران کی تصدیق۔ تفصیلات کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب ایران عراق سرحد پر 7.4شدت کا شدید زلزلہ آیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایرانی سرحد پر زلزلے سے8گاؤں شدید متاثرہ ہوئے ہیں اور مواصلات کے نظام کو نقصان پہنچا ہے‘ حکام نے ہلاکتوں میں خدشے کا اظہار کیا ہے ۔