الخدمت فاؤنڈیشن 400 وہیل چیئرز فراہم کررہی ہے ،خالد وقاص

310
پشاور،الخدمت فاؤنڈیشن خیبرپختونخوا کے صدر خالد وقاص معذور افراد کو مفت وہیل چیئرز کی فراہمی کے بعد دعا مانگ رہے ہیں 
پشاور،الخدمت فاؤنڈیشن خیبرپختونخوا کے صدر خالد وقاص معذور افراد کو مفت وہیل چیئرز کی فراہمی کے بعد دعا مانگ رہے ہیں 

پشاور(وقائع نگار خصوصی) الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا کے صدرخالد وقاص نے کہا ہے کہ معاشرے کے پسے ہوئے نادار اور بے سہارا طبقے کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ خصوصی افراد کو بھی ریلیف کی فراہمی الخدمت فاؤنڈیشن کی ترجیحات میں شامل ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہر سال ملک بھر کی طرح صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں الخدمت فاؤنڈیشن ہزاروں معذور افراد کو مفت وہیل چیئرز فراہم کرتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا کے صدرخالد وقاص نے فری وہیل چیئر مشن نامی فلاحی ادارے کے اشتراک سے چمکنی میں خصوصی افراد کو مفت وہیل چیئرز فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر الخدمت فاؤندیشن کے صوبائی ذمے داران نورالواحدجدون،احمد عبد اللہ، جماعت اسلامی کے مقامی امیر رفعت اللہ اسد، صدر الاسلام اورمحمد نعیم جان کے علاوہ مقامی منتخب بلدیاتی نمائندوں کے علاوہ معززین علاقہ بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال فری وہیل چیئرز مشن کے تعاون سے صوبہ بھر میں لاکھوں روپے مالیت سے 400وہیل چیئرز معذور افراد کو فراہم کیے جا رہی ہے۔