این ٹی ایس کے زریعے بھرتی 200 اساتذہ کی تنخواہیں روکنے پر غور

508

کراچی(رپورٹ: حماد حسین) اکاؤنٹنٹ جنرل آف سندھ نے محکمہ تعلیم میں نیشنل ٹیسٹنگ سروس(این ٹی ایس) کے ذریعے بھرتی ہونے والے200 سے زائد ہائر اسکول ٹیچرز کی تنخواہیں روکنے کا عندیہ دے دیا۔ ڈائریکٹر سکینڈری اسکول کراچی کو مکتوب ارسال کر دیا گیاجس کے بعد اساتذہ میں شدید بے چینی پیدا ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ نے30 اکتوبر کو ایک مکتوب نمبر EDU-V/HST2017-18 ڈائریکٹر اسکول کو تحریر کیا تھا کہ ایک لسٹ آپ کو دی جارہی ہے جس کاتعلق’ہائر اسکول ٹیچرزکراچی‘ سے ہے‘ یہ تمام افراد ایچ ایس ٹی 3سالہ کنٹریکٹ پر بھرتی ہوئے تھے‘ اب ان کے کنٹریکٹ کی مدت ختم ہو چکی ہے۔ اس فہرست میں درج کردہ اساتذہ کے ریکارڈکی جانچ پڑتال کرکے رپورٹ کرنے کا بھی کہاگیاہے۔ متعلقہ ڈی ڈی اوز کو بھی ہدایت کی
جائے کو وہ ان اساتذہ کی تنخواہیں روکیں جن کے کنٹریکٹ کی مدت مکمل ہوچکی ہو اور یہ بھی ہدایات دی جاتی ہے کہ وہ ایف او2فارم ارسال کریں تاکہ ان کی تنخواہیں روک سکیں جبکہ کئی اساتذہ تنخواہیں بھی روک دی گئی ہیں اس ضمن میں ڈائریکٹر سکینڈری اسکول کراچی حامد کریم کا کہنا تھا کہ ہم نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو مکتوب تحریر کردیا ہے کہ وہ اپنے ڈسٹرکٹ میں خدمات انجام دینے والے نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے بھرتی ہونے والے پرائمری اسکول ٹیچرز، سیکنڈری اسکول ٹیچرز اور ہائر اسکول ٹیچرز کی مکمل تفصیلات جلد از جلد ہمیں ارسال کریں تاکہ ہم ان کے مستقل کرنے کے بعد اے جی سندھ کو بھی مکمل ڈیٹا دے دیں تاکہ کسی کی بھی تنخواہ نہ روکے۔