پاک افغان بارڈر پر فائرنگ،8 دہشت گرد ہلاک

782

پاک افغان بارڈر پر فائرنگ  کا تبادلے کے نتیجے میں آٹھ دہشت گرد ہلاک جبکہ دو پاکستانی فوجی شہید ہوئے گئے۔ دہشت گردوں کی جانب سے بارڈر پر فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ باجوڑ ایجنسی کے قریب افغانستان میں موجود دہشت گردوں کی جانب سے گولہ باری کی گئی،پاک فوج کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 8 سے 10 دہشت گر مارے گئے ہیں۔

شہید ہونے والے فوجیوں می شناخت کیپٹن جنید اور سپاہی رحیم کے نام سے ہوئی،جبکہ4 سپاہی زخمی ہیں۔

پاک فوج کی جانب سے خبر کی تردید نہیں کی گئی ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ افغانستان کی جانب سے دہشت گردوں کی فائرنگ یہ افغان فوج کی ناکامی ہے۔

.دوسری جانب ہمیشہ کی طرح افغانستان کا پاکستان پر الزام تراشی کا سلسسلہ جاری ہے