زیارت میں برف باری،سندھ اور سبی میں بارشیں،سردی کی لہر چل پڑی 

498
زیارت: موسم سرما کی پہلی برفباری کامنظر: چھوٹی تصویر میں لاڑکانہ میں بارش ہورہی ہے
زیارت: موسم سرما کی پہلی برفباری کامنظر: چھوٹی تصویر میں لاڑکانہ میں بارش ہورہی ہے

کراچی(مانیٹرنگ ڈ یسک +این این آئی)سندھ کے مختلف حصوں میں ہلکی اور معتدل نوعیت کی بارشیں شروع ہوگئی ہیں ،جس سے موسم تو خوشگوار ہواہی ہے تاہم سردی بھی بڑھ گئی ہے۔سندھ کے مختلف شہروں لاڑکانہ، میہڑ، شہداد کوٹ، جیک آباد،سکھر اور دوسرے علاقوں میں بارشیں ہوئی ہیں۔ دوسری جانب سبی میں بھی بارش ہوئی ہے جبکہ زیارت میں موسم کی پہلی برفباری بھی ہوئی ہے۔اس سے پہلے محکمہ موسمیات نے بارش کی پیش گوئی کی تھی جس کے مطابق پیر سے لے کر آنے والے 3 دنوں تک ملک بھر میں بارشیں ہوں گی۔بارش کے بعد سردی میں اضافہ ہوگیا ہے اور لوگ گھروں میں محصور ہوگئے ہیں۔