سی لنکا کو کمزور حریف نہیں سمجھتے،کوہلی

447

کولکتہ : بھارتی کپتان نے کہا ہےکہ کل سے شروع ہونے والی سریز میں بھارت سری لنکا کو کسی صورت کمزور حریف نہیں سمجھتا۔ہم ورلڈ نمبر سائیڈ ہیں لیکن سال کے شروع میں جنوبی افریقہ اور سال کے آخر میں انگلینڈ نے ہمیں مشکل سے دوچار کیا جس پر ہم نے کام کیا ہے۔

پریس کانفرنس میں صحافیوں سے بار کرتے یوئے ویرات کوہلی نے کہا کہ اگر آپ کسی بھی کنڈیشن میں ایڈجسٹ کرلیتے ہیں تو کھیلنا مشکل نہیں ہوتااور ہم سری لنکا کے خلاف اسی طرح کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔ہم اپنا نچرل گیم کھیلیں گے جیسا ہم لوگ کھیلتے چلے آرہے ہیں۔
بھارتی ٹیم 2015 میں جنوبی افریقہ سے شکست بعد سے اب تک اپنے ہوم گراؤنڈ میں کسی بھی فارمیٹ میں شکست کو گلے نہیں لگایا ہے۔
دوسری جانب سری لنکن ٹیم بھارتی سرزمین پر کامیابی حاصل کرچکی ہے مگر کولکتہ میں ہونے والے میچ میں ان کے دونوں اوپنر نئے ہیں۔ حالیہ سریز میں سری لنکا نے پاکستان کو2 ٹیسٹ میچوں میں شکست دی ہے جس کی وجہ سے ان کے حوصلہ بلند ہیں۔
سرلنکا کے پاس اس کے علاوہ بھارت میں کوئی زیادہ یادگاریں موجود نہیں ہیں کیونکہ اس سے قبل جولائی ،ستمبر کے مہینے میں بھارت ان کو تمام ٹیسٹ ،ون ڈے اور ٹی20 میں شکست سے دوچار کیا تھا۔