’ٹرائل شروع ہوتے ہی اولے پڑے‘

138

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اسلام آباد میں بدھ کو بارش ہوئی لیکن اس دوران ژالہ باری صرف اسی علاقے میں ہوئی جہاں احتساب عدالت واقع ہے۔ نیب ریفرنس کی سماعت کے لیے آنے والے ایک صحافی نے ایک مشہور کہاوت ’سرمنڈاتے ہی اولے پڑے‘ میں تھوڑا سا ردو بدل کرتے ہوئے کہا کہ’ٹرائل شروع ہوتے ہی اولے پڑے‘ جس پر کمرا عدالت کے باہر لیگی رہنما بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکے۔