کٹھ پتلی حکمران قادیانیوں کومسلمان ثابت کرنے کے لیے مصروف ہیں، شمس الرحمن

167

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی کے ضلعی امیرشمس الرحمن سواتی نے کہاہے کہ عالمی استعمارکے ہاتھوں بنے کٹھ پتلی حکمران توہین رسالت پرسزائے موت کے قوانین کے خاتمے اورآئین پاکستان میں غیرمسلم قرار دیے گئے قادیانیوں کومسلمان ثابت کرنے کے لیے مصروف عمل ہیں۔ توہین رسالت اور توہین مذہب پرسزاؤ ں کے خاتمے کے حوالے سے جنیوا کے حالیہ اجلاس میں امریکا اور برطانیہ کے مطالبا ت کو پاکستان کے 20 کروڑ عاشقان مصطفیؐ پاؤ ں کی ٹھوکر پر رکھتے ہیں اور مٹھی بھرامریکی غلامو ں کوایسے کسی اقدام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایسے حالات میں عالمی استعمارکے مقابلے کے لیے چنددینی جماعتوں کے بجائے ملک بھرکی دینی اورنظریہ پاکستان کی حامی قوتوں کو متحد ہوکر اس دجال کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔