ماہ ربیع الاول میں سیرت النبیؐ پر تقریبات ہوں گی، عارف شیرازی

106

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی) امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی سید عارف شیرازی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ماہ ربیع الاول میں بڑے پیمانے پر سیرت النبیؐ کانفرنسز، سیمینارز اور دیگر پروگرامز منعقد کیے جائیں گے۔ جن سے جید علما کرام اور جماعت اسلامی کے مرکزی اور صوبائی رہنما بھی خطاب کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلعی دفتر سید مودودی ؒ بلڈ نگ میں زونل اُمرا کے ماہانہ تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس اجلاس میں دعوتی،تنظیمی اورتربیتی امور کا جائزہ لیاگیا۔ اس کے علاوہ موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔اس موقع پر زونل اُمرا نے اپنی رپورٹس پیش کیں ۔سید عارف شیرازی نے کہا کہ جے آ ئی یوتھ انٹرا پارٹی کے تیسرے مرحلے کے انتخابات 10 دسمبر کو ہوں گے ۔ راولپنڈی شہر اور کینٹ کی جن یونین کونسلوں اور وارڈز میں پہلے دو مرحلوں میں الیکشن نہیں ہوئے تھے ۔ اب تیسرے مرحلے میں ان خالی یوسیز میں انتخابی عمل کو مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تیسرے مرحلے کے انتخابات کے لیے ممبر شپ ہو رہی ہے ۔ اس کے بعد پینل تشکیل دیے جائیں گے۔اور کاغذات نامزدگی جمع کروائے جائیں گے۔