جماعت اسلامی خواتین کے تحت 20نومبر کو کوئٹہ میں سیمینار ہو گا 

224

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی پاکستا ن حلقہ خواتین صوبہ بلوچستان کے تحت 20 نومبر کو کوئٹہ میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی خواتین دردانہ صدیقی کی زیر صدارت”خوشحال پاکستان کی تعمیر میں خواتین کا کردار”کے عنوان پر سیمینار کا انعقاد کیا جارہا ہے۔سمینار سے امیر جماعت اسلامی سینیٹر
سراج الحق خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ناظمہ جماعت اسلامی صوبہ بلوچستان ثمینہ سعید نے خواتین کو بھر پور شرکت کی دعوت دی ہے۔ اس حوالے سے کوئٹہ میں خواتین ذمے داران مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ مؤثر خواتین سے ملاقاتوں میں انہیں سیمینار میں شرکت کی دعوت دے رہی ہیں۔ان خواتین میں ماہرین تعلیم، ماہرین قانون کے علاوہ دیگر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ خواتین شامل ہیں۔