شام میں بمباری کے نتیجے میں بچوں سمیت 10 افراد ہلاک

344

بیروت:شام کے دارلحکومت دمشق میں شامی اتحادی افواج کی باغیوں کے خلاف بم باری کے نتیجے میں10 شہری ہلاک ہوگئے ان 6 بچے بھی شامل ہیں۔
اتحادی افواج اور باغیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے،جبکہ ہلاک افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے شہری گھروں میں محصور ہوکررہ گئے ہیں۔
شامی لوکل میڈیا کے مطابق 2013 کے بعد سے 43 شہریوں کی ہاکت ہوئی ہے جو کہ انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ دوسری جانب دوما کے علاقوں میں بم باری اور فضائی حملوں سے 7 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں 5 بچے شامل ہیں۔