جمہوریت کی خاطر ہر قربانی دینے کو تیار ہیں،نوازشریف

282

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ جمہوریت کے لئے ہر طرح کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں،آج کا پاکستان 2013ء سے یکسر مختلف ہے۔ لاہور میں شہریوں سے غیر رسمی گفتگو میں سابق وزیراعطم نے کہا کہ ن لیگ نے کبھی پروپیگنڈے کی سیاست نہیں کی ہمیشہ فیصلے عوام کے وسیع تر مفاد میں کیے ،اللہ ملک کے حال پر رحم کرے۔ان کا مزید کہناتھاکہ ن لیگ کی حکومت نے دہشت گردی، لوڈ شیڈنگ اور افراتفری کا مکمل خاتمہ کیا، کراچی اور بلوچستان کا امن و امان لوٹایا۔نوازشریف نے یہ بھی کہا کہ سی پیک کو کسی صورت ناکام نہیں ہونے دیں گے ،اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہماری مشکلات جلد ختم کرے۔