عامر لیاقت حسین نے بول ٹی وی کو خیر باد کہہ دیا

587

پاکستان کے معروف اینکر پرسن عامر لیاقت حسین نے بول ٹی وی کو خیر باد کہہ دیا۔
انہوں نے بول ٹی وی کو خیرباد کہنے کی اطلاع ٹویٹر سائٹ پر جاری کی جس میں انہوں نے کہا کہ بول کے ساتھ میرے سفر کا اختتام ہوچکاہے جیسے دوستانہ نہیں کہاجاسکتا اور اب میں بول چینل کا حصہ نہیں رہا ۔انہوں نے میرے واجبات ادا نہیں کئے تھے۔
قبل ازایں انہوں نے 14 اگست کے موقع پر حب الوطنی پر تقریر کے بعد کہا تھا کہ پروگرام “ایسے نہیں چلے گا” میں کہا تھا کہ یہ ان کا بول ٹی وی پرآخری پروگرام ہے،اب آپ مجھ کو دوبارہ اس ٹی وی پر نہیں دیکھیں گے اس وقت انہوں نے بول چینل چھوڑنے کی وجہ ظاہر نہیں کی تھی۔
بول ٹی وی جوائن کرنے سے قبل عامر لیاقت رکن صوبائی اسمبلی رہے اور جیو ٹی وی سے بھی وابسطہ رہے جہاں وہ ایک مذہبی پروگرام کے میزبان بھی رہے تھے۔