ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری،ایک اور نوجوان شہید

557

اسلام آباد: بھارتی حکومت اور فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ظالمانہ کارروائی سے ایک اور نوجوان شہید ہوگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر کے علاقےزکورہ کے قریب بھارتی فوج نے محاصرہ کرکےکشمیری نوجوان مغیز احمد میر کو شہید کردیا۔
اس قبل اسی علاقے میں بھارتی پولیس پر حملہ کیا گیا تھا جس میں ایک کی ہلاکت ،جبکہ دوسرا زخمی ہوا تھا۔
بعدازاں مغید احمد کی لاش ان کے آبائی علاقے پاریپورہ لائی گئی ،بھارتی فوج کے خلاف شدید احتجاج دیکھنے میں آیا۔ اس دوران کشمیر کی آزادی کے حق اور بھارت مخالف نعرے لگائے گئے۔