اسامہ امیر
خوب صورت لب و لہجے کی شاعرہ سیماب ظفر، آپ سات جنوری کو پنجاب کے خوبصورت شہر راولپنڈی میں پیدا ہوئیں، سول سرونٹ ہیں، ایف بی آر میں اسسٹنٹ کمشنر ہیں، ایل ایل بی (آنرر) کی سند حاصل کر چکیں ہیں، آپ کو لکھنے پڑھنے کا شوق زمانہ ٔ طالب علمی سے رہا ہے، یونیورسٹی سے بہترین ڈارمہ رائٹر اور بہترین اداکارہ کا ایورڈ اپنے نام کر چکی ہیں، آپ نے ابتداء میں نظمیں کہیں مگر اب مکمل رجحان غزل کی طرف ہے، میر، فیض، ن م راشد، ثروت حسین آپ کے پسندیدہ شعرا میں شامل ہیں، یوں تو نوجوان نسل نے غزل کا روگ پال لیا ہے مگر سیماب ظفر کی غزل ان کے معاصرین میں بالکل جدا نظر آتی ہے، ان کا رنگ ان کا ڈھنگ ان کا اپنا ہے ،آپ مصرع بنانے کے ہنر سے بہ خوبی آگاہ ہیں، ان کے مختصر کلام سے یہ بات واضح ہو چلی ہے کہ سیماب ظفر معیار سے کم پر ترجیح نہیں دیتیں یہی آپ کا خاصا ہے جو کہ دیگر شعرا سے آپ کو ممتاز رکھتا ہے۔