کوئٹہ، تربت قتل کے واقعات کا سبب بننے والا انسانی اسمگلر گرفتار 

351

لاہور/تربیت (آئی این پی) تربت میں20افراد کی ہلاکت کے واقعے کے بعد ایف آئی نے انسانی اسمگلروں کے ملزم کو کوئٹہ سے گرفتار کرلیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلر صادق کو کو ئٹہ سے گرفتار کر لیا گیا،ملزم صادق انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک میں طالب کے نا م سے جاناجاتاہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے خالد انیس کا کہنا تھا کہ ملزم صادق خودکوایرانی ظاہر کرتاتھا ، تربت واقعے میں جاں بحق تمام افرادکوئٹہ میں صادق کے پاس تھے،ملزم صادق کوایف آئی اے نے گر فتارکیاایف آئی اے کے مطابق ملزم صادق کوئٹہ سے لو گوں کوغیرقانونی طریقے سے ایران لے کر جاتاتھا،ملزم کوپہلے سے گرفتارایجنٹ وحیدکی نشاندہی پرپکڑاگیا،تربت میں مارے گئے ذوالفقارکووحیدنے کو ئٹہ میں ملزم صادق کے حوالے کیاایف آئی نے مرکزی ملزم کو ایف آئی اے گوجرانوالہ کے حوالے کر دیا گیا۔