گرانفروشوں، منافع خوروں نے مہنگائی کا طوفان برپا کر رکھا ہے، امجد قیوم پراچہ

194

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی حلقہ پی پی 65 کے امیر امجد قیوم پراچہ، جنرل سیکرٹری ہدایت اللہ، نائب امیر مصور اقبال چیمہ، منور اقبال، آصف انصاری اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ فیصل آباد میں ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی غفلت اور لاپروائی کے باعث گرانفروشوں، منافع خوروں نے مہنگائی کا طوفان برپا کر رکھا ہے۔ اشیا خورونوش سمیت پھل، سبزیاں، مشروبات و دیگر زائد نرخوں پر فروخت کیے جارہے ہیں۔ منافع خور عوام کو لوٹ رہے ہیں، سستے بازاروں میں بھی عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا۔ رہنماؤں نے ڈی سی فیصل آباد سے گرانفروشوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔