فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی حلقہ پی پی 67 کے امیر نعمان احسن ملک، جنرل سیکرٹری میاں بلال انور اور یوسف گل پراچہ نے کہا ہے کہ تیسرے بڑے شہرفیصل آبادمیں ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کی غفلت ولاپروائی اورنااہلی کے باعث تمام ٹریفک سگنل خراب ہیں، مختلف شاہراؤں اور چوراہوں میں نصب سولر سسٹم بھی بند پڑے ہیں۔ شہربھرمیں ٹریفک جام معمول بن گیا ہے جبکہ ٹریفک حادثات بڑھنے سے قیمتی جانیں ضائع ہورہی ہیں۔ سٹی ٹریفک پولیس آفیسر ٹریفک کے نظام اور بند اشاروں کا کوئی نوٹس نہیں لے رہے جس کے باعث شہری شدید اذیت کا شکار ہیں۔