برما: انسانی حقوق کا چارٹر کہاں گیا

230

روہنگیا مسلمانوں پر سنگین مظالم ڈھائے جارہے ہیں ان کا قصور صرف یہ ہے کہ وہ اللہ کو ایک مانتے ہیں، انہوں نے کئی خدا نہیں بنائے ہوئے ہیں، پہلے فلسطین کے مسلمانوں پر تشدد کیا گیا، درندگی کی مثال قائم کی اب روہنگیا مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ میں عالم اسلام سے بھرپور اپیل کرتی ہوں کہ جو بااختیار ہیں وہ اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اس تشدد کو بند کروائیں، مسلم سربراہ اس معاملے میں دلچسپی لیں اور انسانیت کے قتل اور بے جا تشدد کی روک تھام کریں۔ میں اقوام متحدہ اور انسانی تحفظ کی این جی اوز سے بھی سوال کرتی ہوں کہ اب تحفظ انسانی کا آپ کا چارٹر کہاں گیا جو آپ عالمی امن عامہ کی بات کرتے ہیں، روہنگیا مسلمانوں پر جو ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں تو اقوام متحدہ اور دیگر این جی اوز کہاں ہیں ان کا کیا کردار ہے، روہنگیا مسلمانوں پر تشدد ختم کرنے کے لیے۔
زاہدہ بانو، شادمان ٹاؤن، کراچی