عافیہ کی واپسی فرض بھی اور قرض بھی

317

آج قوم کی بیٹی عافیہ صدیقی دشمنوں کے پنجوں میں جکڑی ہوئی ہے اور عصمت صدیقی اپنی بیٹی عافیہ کی راہ تک رہی ہیں۔ ڈاکٹر عافیہ پر جو مظالم ڈھائے جاتے ہیں آج پوری دنیا اس سے واقف ہے۔ بلگرام جیل میں عافیہ اور ان کے بچوں پر مظالم ڈھائے گئے تھے وہ بھی انسانیت کے نام پر دھبا ہے اس ملک کے عوام قوم کی حافظہ جرأت مند بیٹی عافیہ کو واپس لانا چاہتے ہیں یہ قوم حکمرانوں کی طرح بے حمیت و بے حس نہیں ہے۔ ہزاروں غیرت مند محمد بن قاسم، سلطان صلاح الدین ایوبی جیسے بھائی اپنی بہن کے لیے جان قربان کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ میں حکام سے درخواست کرتی ہوں کہ ہم پاکستانی عوام اس بات کو برداشت نہیں کریں گے کہ تاریخ میں ہمیں بیٹی فروش کے نام سے یاد کیا جائے، میں عوام تک یہ بات پہنچانا چاہتی ہوں کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی ہم سب پر فرض بھی ہے اور قرض بھی۔
حفصہ کفایت، زہرہ مراد علی، جامعہ منصورہ سندھ