کراچی تباہ کردیا گیا

223

کراچی جو کبھی عروس البلاد تھا اب مسائل کا گڑھ بن چکا ہے، وجہ شہری حکومت کی نااہلی اور اپنے فرائض سے غفلت ہے، شہر کی تقریباً تمام سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، گاڑیوں کا چلنا محال ہے اور جو ترقیاتی کام ہو بھی رہے ہیں وہ سست روی کا شکار ہیں، جگہ جگہ ملبے کا ڈھیر ہے، آخر ان معاملات کے ذمے داران سے بازپرس کیوں نہیں کی جاتی۔ عوام ہر طرح کا ٹیکس دینے کے باوجود سہولتوں سے محروم ہیں، صوبائی حکومت بھی غفلت برت رہی ہے۔
عذرا سلطان