مہنگائی کا طوفان: عوام کہاں جائیں

290

وزیراعظم اور صدر صاحب شاید آپ کے علم میں ہو کہ گزشتہ ایک ماہ سے پاکستان میں سبزیوں کے نرخ بہت بڑھ گئے ہیں خاص طور پر پیاز 100 روپے کلو اور ٹماٹر 150 سے 200 روپے کلو فروخت ہورہے ہیں۔ یہ بنیادی ضروریات کی اشیا ہیں جن کے بغیر ہم دال اور سبزی بھی نہیں پکا سکتے۔ آپ کے محلوں میں تو ایک وقت میں کئی کھانے میز پر موجود ہوتے ہیں اور گوشت خواہ بکرے کا ہو یا گائے کا آپ کے لیے خریدنا آسان ہے کیوں کہ آپ کی تنخواہیں لاکھوں روپے ماہانہ ہیں۔ مگر غریب عوام بمشکل 15 ہزار ماہانہ پر نوکریاں کرتے ہیں اور اگر گھر کرائے کا ہو تو مہینہ بھر پیٹ بھر کھانا کھانا ناممکن ہے۔ کیا آپ نے ایسے لوگوں کے لیے کبھی کوئی آسانی کرنے کا سوچا؟ خدارا غریب عوام کو کم قیمت پر سبزیاں، دالیں ہی فراہم کردیں تا کہ لوگ غربت کی وجہ سے اپنے بچے بیچنے پر مجبور نہ ہوں، یا انہیں دریا میں پھینکنے کے گناہ گار نہ ہوں۔
افشاں عمران، برنس روڈ