کوئٹہ میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن،گھر گھر تلاشی ،گرفتاریاں ظاہر نہیں کی گئیں

203
کوئٹہ: سیکٹر کمانڈر ایف سی تصور ستار سرچ آپریشن سے متعلق میڈیا کو بریفنگ دے رہے ہیں
کوئٹہ: سیکٹر کمانڈر ایف سی تصور ستار سرچ آپریشن سے متعلق میڈیا کو بریفنگ دے رہے ہیں

کوئٹہ(صباح نیوز+مانیٹرنگ ڈ یسک)کوئٹہ میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سر چ آپریشن شروع کردیاگیا،بڑے پیمانے پر کر یک ڈ اؤن،گھر گھر تلاشی تاہم کوئی گرفتاری ظاہر نہیں کی گئی۔سیکٹر کمانڈر ایف سی بریگیڈئر تصور ستار اور ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ کمیونٹی کی شرکت کے بغیرآپریشن نہیں کیاجاسکتالہٰذا ہم نے پہلے ہی تمام عمائدین کو اعتماد میں لے لیا ہے۔اس موقع پر ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن میں پولیس کو ایف سی کی مدد اورتعاون حاصل ہے۔انہوں نے بتایا کہ کلی دیبہ میں سرچ آپریشن کے دوران مقامی لوگوں نے مزاحمت کی
تھی۔ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ سارے کوئٹہ کو دیبہ جیسی تحفظ مہیا نہیں کرسکے، دہشت گردی کی کارروائیوں سے نمٹنا چیلنج ہے تاہم کوشش ہے کہ کوئٹہ کے سارے علاقوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ ایف سی کے سیکٹر کمانڈر بریگیڈئر تصور ستار نے کہا کہ سرچ آپریشن میں بچوں کے لیے تحائف بھی رکھے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن نیو پشتون آباد اور اس سے ملحقہ علاقوں میں کیا گیا،500سے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی۔