بلوچستان: لیویز اہلکار کے  ہاتھوں ساتھی قتل

181

قلات (صباح نیوز) بلوچستان کے علاقے قلات میں لیویز اہلکار کے ہاتھوں ساتھی قتل ہوگیا۔ لیویز کے مطابق گزشتہ روز جوہان سے 2 لیویز اہلکار موٹرسائیکل پر خالق آباد بازار آرہے تھے کہ کوہک کراس خالق آباد کے ایریا میں ایک لیویز اہلکار محمد عالم لہڑی کو اس کے ساتھی ظفر نے گولی مارکر کر قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ لیویز نے لاش تحویل میں لے کر ملزم کی تلاش شروع کردی۔